انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں محمد حفیظ اور محمد رضوان کن ریکارڈز کے مالک ہیں؟

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز محمد حفیظ ہیں جنہوں نے 15 میچوں میں 24.92 کی اوسط سے 324 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی طرف سے پاکستان کے خلاف یہ ریکارڈ ایون مورگن نے قائم کیا۔ انہوں نے 17 میچوں میں 35.58 کی اوسط سے 427 رنز بنائے۔ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی محمد حفیظ ہی ہیں۔ وہ یکم ستمبر 2020 کو مانچسٹر میں 86 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور 103 رنز کا ہے جو لیام لِونگسٹون نے ناٹنگھم میں 16جولائی 2021 کو بنایا۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 کرکٹ میں اب تک واحد انفرادی سنچری ہے۔50 یا اس سے زائد رنز پر مشتمل اننگ کی بات کریں تو انگلینڈ کی طرف سے کیون پیٹرسن نے اب تک ایسی 4 اننگز کھیلی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے یہ ریکارڈ موجودہ کپتان بابر اعظم کے پاس ہے جو 3 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے قائم کیا۔ انہوں نے 2021 میں 3 میچوں کی سیریز کھیل کر 88 کی اوسط سے 176 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے یہ ریکارڈ لیام لِونگسٹون کے پاس ہے جنہوں نے اسی سیریز کے دوران 3 میچوں میں 49 کی اوسط سے 147 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان