وادی نیلم

وادی نیلم: جنگل میں چیتے کے حملے سے دو بھائی جاں بحق

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں اٹھ مقام کے جنگل میں چیتے کے حملے میں دو بھائی جاں بحق ہو گئے
افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں پالڑی میں پیش آیا، نوجوان قدیر اور امجد گھر سے آگ جلانے کے لئے لکڑیاں کاٹنے جنگل میں گئے، وہاں اچانک چیتے نے حملہ کر دیا۔
دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، مقامی افراد نے دونوں کی لاشیں گھر پہنچا دیں، دو بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا،
دوسری طرف چیتے کے حملے کی خبر سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان