حافظ طاہر محمود اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے برطرف

معروف عالم دین اور پاکستان تحریک انصاف کی دور حکومت میں معاون خصوصی کا کردار ادا کرنے والے حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
معروف عالم دین اور پاکستان تحریک انصاف کی دور حکومت میں معاون خصوصی کا کردار ادا کرنے والے حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر محمود اشرفی کو متحدہ کو ،تحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا کو متحدہ علمابورڈپنجاب کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔
حامد رضا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صاحبزادہ حامدرضا خان کل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کے ایک روز بعد آج ہی عہدے سے ہٹایا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ