پاراچنار میں بارودی سرنگ دھماکا

پاراچنار میں بارودی سرنگ دھماکا، ایک شخص زخمی

ویب ڈیسک: پاراچنار پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ شنگک میں کھیتوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پاراچنار پاک افغان سرحد کے قریب شنگک کے علاقے میں کھیتوں میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کاشتکار زخمی ہوگیا۔ کھیتوں میں کام کرتے ہوئے ہادی حسین نامی کاشتکار کا پاوں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، بارودی مواد پھٹنے سے ہادی حسین زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا۔
یاد رہے چند روز قبل بھی اس علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار