خیبرپختوںخوا بورڈز ملازمین کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا بورڈز ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کے عہدیداروں نے سنگل سنٹرل بورڈ کے معاملے پر جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بورڈ ملازمین نے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ مذاکرات میں سیکرٹری تعلیم، سپیشل سیکرٹری اور چیئرمین پشاور اور ایبٹ آباد بورڈز بھی شریک تھے۔
وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے بورڈز ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کے عہدیداروں کو یقین دہائی کرائی کہ کوئی سنگل سنٹرل بورڈ نہیں بنایا جائیگا۔ اعلامیہ میں صوبے کے موجودہ 8 تعلیمی بورڈز اپنے جگہ پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کی خود مختاری، مالی اور انتظامی اختیارات پر کوئی قدغن نہیں آئے گی۔
شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ امتحانی اصلاحات کے لئے بنائے گئے ورکنگ گروپ کمیٹی میں کوآرڈینیشن کونسل کے 2 نمائندے لئے جائیں گے وہ نمائندے با اختیار ہونگے ان کے کمیٹی میں رائے اور فیصلوں کا احترام کیا جائے گا۔
وزیرتعلیم خیبرپختوںخوا شہرام ترکئی کی یقین دہانی پر کوارڈینیشن کونسل نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈزمیں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور