ٹی ٹین میں نئی ٹیم نیو یارک اسٹرائیکرز کی شمولیت

کرکٹ کے مختصر اور مشہور فارمیٹ ٹی ٹین میں نئی ٹیم کے شمولیت کا اعلان کر دیا گیا نئی ٹیم کا نام” نیو یارک اسٹرائیکرز “ہو گا ۔ابوظبی ٹی ٹین کے چھٹے سیزن میں کل آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔یوراج سنگھ ٹیم مینٹور ہوں گے جو اس سے قبل ابوظبی ٹی ٹین کھیل چکے ہیں ۔کیرون پولارڈز نیو یارک اسٹرائیکرزکے آئیکون پلیئر جبکہ آئن مورگن ، پاکستانی کرکٹر اعظم خان اور پال سٹرلنگ بھی اسی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس منیجمنٹ شجیع الملک نے نیو یارک اسٹرائیکرزکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ٹی ٹین کو کرکٹ کے عالمی کیلنڈر میں نمایاں مقام تک پہنچانا ہے ۔

مزید دیکھیں :   ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دیدی