لالہ آفریدی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بلوچستان پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لالہ آفریدی کے نام سے مشہور شاہد خان آفریدی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بلوچستان پہنچ گئے ہیں، شاہد خان آفریدی سیلاب متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیا، ٹینٹ اور دیگر سامان لیکر کوئٹہ پہنچے، کوئٹہ پہنچنے کے بعد شاہد خان آفریدی نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے بھی ملاقات کی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر امدادی کاموں میں سہولت فراہم کرنے پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ہم مشترکہ قومی ذمہ داری کے طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خاندانوں کی بحالی کریں گے۔

مزید دیکھیں :   پانچواں ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی