وفاقی وزیر مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج

پشاور میں بھی مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں پی ٹی وی حکام کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ، لیگی رہنما میاں جاوید لطیف اور پی ٹی وی حکام کے خلاف پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آرمیں مختلف نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 14 ستمبر کو پی ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس نشر کی گئی، جسے مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کے ایماء پر سرکاری ٹی وی پر چلایا گیا۔
پی ٹی وی حکام سہیل علی، شاہرہ شاہد نے سیاق وسباق سے ہٹ کر عمران خان کی تقاریر کے ایڈیٹڈ کلپس چلائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بھی وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

مزید پڑھیں:  بجلی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان