آسڑیلیا نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسڑیلیا نے میزبان بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے 55، سوریا کمار یادیو نے 46 جبکہ ہاردیک پانڈے نے 30 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے آسڑیلیا کی جانب سے نتھن ایلس نے تین، جوش ہیزل ووڈ نے دو جبکہ کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا، آسڑیلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 30 گیندوں پر 8چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگز کھیلی، سٹیون سمتھ نے 35 جبکہ میتھیو ویڈ نے 21 گیندوں پر 6 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی بھارت کی جانب سے اکثر پٹیل نے تین، اومیش یادیو نے دو جبکہ یوزیندرہ چاہال نے ایک وکٹ حاصل کی، آسڑیلیا کے کیمرون گرین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید دیکھیں :   پانچویں ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ ٹیم کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، شاداب کی ٹیم میں واپسی