انجیلینا جولی

انجیلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئیں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئیں.
ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین "یو این ایچ سی آر” انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئیں، انجیلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائےمہاجرین کی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی۔
ہالی ووڈ اداکارہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور اب وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔
اس دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔
اس کے بعد وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف سیاست میں سرگرم، جلد پارٹی صدارت سنبھالیں گے