سیشن کورٹ منتقل

عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکیوں کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری سمیت پولیس افسران کو دھمکی دینےکا کیس انسداد دہشت گردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کردیا گیا۔
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نےکی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ منتقل کردیا۔
اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم آزاد ہے جو متعلقہ فورم سے ضمانت کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں‌بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ بند ، اعلامیہ جاری