چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن نے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
ویب ڈیسک: واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارسدہ جلسے میں شرکت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو طلب کیا تھا۔
طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے تاہم وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے اور انہوں نے کمیشن سے پیشی کے لیے وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں بھی 23 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کو نوٹس چارسدہ میں جلسہ کرنے پر کیا گیا، نوٹس الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر دیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 23 ستمبرکو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں، پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت