شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان، سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

خیبر پختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی نذر محمد شہید ہوگئے۔
ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کا فورسز نے بھرپور جواب دیا اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا .
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی نذر محمد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے دہشت گردوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کی اور کہا کہ توقع ہے افغان حکام مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل