ارکان پارلیمنٹ ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ

ارکان پارلیمنٹ ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ

اسلام آباد(مشرق رپورٹ) نیشنل ہائی وے کونسل نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور اور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر اب ٹول ٹیکس لاگو نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنا تعارف کروا کے جاسکیں گے۔ نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق اراکین قومی، صوبائی اور سینیٹرز کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایم ٹو پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا گیاتھا، جس کے تحت انہیں بھی عام عوام کی طرح ٹول سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں اضافہ، 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا