اسلامیات کی کتاب میں حضرت ابوبکرکوخلیفہ دوم لکھ دیاگیا

اسلامیات کی کتاب میں حضرت ابوبکرکوخلیفہ دوم لکھ دیاگیا

بنوں (نمائندہ خصوصی)جماعت ہفتم کے اسلامیات لازمی کی کتاب میں سنگین تحریری غلطی سامنے آ ئی ہے جہاں حضرت ابوبکرصدیق ۮ کو خلیفہ دوم ظاہر کیاگیا ہے ۔ کتاب کے صفحہ نمبر دس کے پہلے ہی پیراگراف کے شروع میں خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق ۮ کو خلیفہ دوم ظاہر کیا گیا ہے حالانکہ وہ خلیفہ اول جبکہ حضرت عمر فاروق ۮ خلیفہ دوم ہیں ، مذکورہ کتاب کے پانچ مصنفین اور پانچ نظر ثانی ہیں جبکہ ایک نگرانی نظر ثانی ہے کتاب کی صحیح طرح سے پروف ریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ بڑی غلطی ان کی نظروں سے اوجھل رہی۔قارئین کے مطابق اسلامیات کے علاوہ دیگر کتابوں میں کی جانے والی تحریری غلطیاں قابل اصلاح ہو سکتی ہیں مگر دینی کتابوں میں تحریری غلطیاں قابل گرفت ہیں اس لئے احتیاط برتنی چاہئے ۔

مزید دیکھیں :   بنوں میں تخریک کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا