پٹرول ڈیڑھ روپے تک مہنگا

رات کے اندھیرے میں پٹرول ڈیڑھ روپے تک مہنگا

ویب ڈیسک: ایک اور رات عوام پر پھر بھاری رہا، فاقی حکومت نے رات گئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے اضافہ کر دیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ایک روپے 45 پیسے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ قیمت 247 روپے 43 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 02 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 197 روپے 28 پیسے لٹر مقرر کردی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال