کوڑا کرکٹ تلف

کوڑا کرکٹ تلف کرنے کیلئے سنیٹری لینڈ فل سائٹ کا پہلا سیل تیار

ویب ڈیسک : شمشتو ڈمپنگ سائٹ میں کوڑا کرکٹ کو جدید سائنسی خطوط پر محفوظ طریقے سے تلف کرنے کیلئے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور سنیٹری لینڈ فل سائٹ کا پہلا سیل تیار کر لیا گیا جس پر 2 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئے ہیں، صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا پورا نے سیل کا باضابطہ افتتاح کیا.
ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر، جنرل منیجر پراجیکٹس ڈاکٹر محبوب عالم اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،یہ صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا سیل ہے جو 130 میٹر لمبا، 60 میٹر چوڑا اور 10 میٹر گہرا ہے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے کی گنجائش ہے، سیل میں کوڑا کرکٹ جدید سائنسی طریقے سے تلف کیا جائے گا، جدید خصوصیات کے حامل سیل سے زیر زمین پانی محفوظ ہو جائے گا، سیل کے کنارے کوڑا کرکٹ سے نکلنے والا پانی صاف کرنے کے لئے نالیاں بنائی گئی ہیں، ڈمپنگ سائٹ میں مزید سیل بھی بنائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی