کائونٹی چیمپئن شپ

کائونٹی چیمپئن شپ، ہیمشائر کی ٹیم صرف 57 رنز پر ڈھیر

جاری کائونٹی چیمپئن شپ میں ہیمشائر کائونٹی کی ٹیم کینٹ کیخلاف پہلی اننگز میں صرف 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے بعد اس کے 1973 کے بعد پہلی مرتبہ کائونٹی چیمپئن شپ جیتنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں، کینٹ کائونٹی کے میٹ کوئن نے ہیمشائر بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور صرف 23 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ہیمشائر کائونٹی کا 1984 کے بعد یہ سب سے کم سکور ہے جس پر وہ آئوٹ ہوئی ہے ، کینٹ کائونٹی کی ٹیم پہلی اننگز میں 165 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس میں کامپٹن نے 63 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ ہیمشائر کی جانب سے کائل ایبٹ نے چار وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں ہیمشائر کی پوری ٹیم 57 رنز پر آئوٹ ہو گئی، دوسری اننگز میں کینٹ کائونٹی کی بیس رنز پر تین وکٹیں گر چکی ہیں جس میں سے فاسٹ بائولر محمد عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں اور صرف پانچ رنز دیئے۔

مزید دیکھیں :   ایشیا کپ ویمنز ٹی ٹوئنٹی، بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے ہرا دیا