وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور فرانسیسی صدر کے درمیان خوشگوار موڈ میں ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہازشریف اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، دوطرفہ تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، علاقائی و بین الاقوامی معاملات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر شہبازشریف اور میکرون کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مابین ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
واضح رہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون سے ملاقات کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس،ایف آئی اے کو لمباوقت چاہیے تو سزا معطل کردیتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ