تحریک شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان، وکلا سے بھی نکلنے کی اپیل

پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے ملک میں قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان،۔
ویب ڈیسک: لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وکلاء سے کہا کہ آپ کو اس ملک میں قانون اور حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا ہے، مجھے اپنے ملک کے لیے وکلا برادری کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جب میں لانگ مارچ کی کال دوں گا تو قوم کے ساتھ آپ وکلا کو بھی نکلنا ہوگا، ہم مل کر اس ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کریں گے اور پاکستان کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتا ہے، جب سے بیرونی سازش کر کے یہ اقتدار میں آئے ملک کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے، ہم ایسے لوگوں کو اقتدار میں لاکر اپنی نوجوان نسل کو پیغام دے رہے ہیں کہ بڑا ڈاکا مارو کیونکہ یہاں چھوٹا چور پکڑا جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے نیب کے کرپشن کیسز ختم کروادیے، ایجنسیاں جن کا کام قانون کی حکمرانی کروانا ہے وہی قانون توڑ رہی ہیں، اس ملک میں طاقتور سب کرسکتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں پھر بیرون ملک سے پیسے آتا ہے اور اپنے ملک کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے یہ امپورٹڈ حکومت آئی ہے یہ پاکستان کو سری لنکا کی طرف لے کر جارہے ہیں ۔
غریب ممالک میں قانون تو ہے مگر انصاف نہیں جبکہ امیر ممالک میں قانون کی ہی حکمرانی ہے، جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور