لانگ مارچ

لانگ مارچ کا ساتھ دینے والی صوبائی حکومتوں کیخلاف کارروائی ہو گی، رانا ثناء

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے جو صوبائی حکومتیں سپورٹ کریں گی، ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اس نے غیر قانونی حرکت کی ہے۔ ایسا ناخلف بیٹا ہو تو اس کے ساتھ ماں باپ بھی پیار نہیں کرتے۔
یہ انسان پوری قوم و نوجوان نسل کو بدتمیزی سکھا رہا ۔عمران خان نے 26 کروڑ کا فراڈ کیا، سونے کے قلم چرائے ہیں، شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس کی پڑتال کریں تو اس میں بھی عمران خان کی چوری پکڑی جائے گی ۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توہین عدالت کی ہے جو کہ ثابت ہے، اب عمران خان معافی مانگ لے گا تو وہ توہین عدالت ختم تو نہیں ہوگی۔
جو صوبے عمران خان کےلانگ مارچ کی سپورٹ کریں گے وہ آئین کی صریحاً خلاف ورزی کریں گے اور ایسے میں وفاقی حکومت آئین کے مطابق اقدام اٹھائے گی ۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسلمان پہلے ہیں، علماکرام اس میں رہنمائی کریں کہ ٹرانس جینڈر سے متعلق ہمارا مذہب کیا کہتا ہے، جو دین کہتا ہے اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ریگولیٹ کرنا چاہیے، اس کے بغیر زندگی گزاریں گے تو کسی طرف کے نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ بھی نہیں سکتے، جس نے اس کی حمایت کی تھی آج وہ بھی کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں، عمران خان کے شر سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

مزید دیکھیں :   لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم