جیمز سٹون تاجر سے ڈکیتی

پشاور، جیمز سٹون تاجر سے ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملازم ملوث نکلا

خیبرپختونخواہ پولیس نے مقامی جیمز اسٹون تاجر سے ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق جیمز اسٹون کے ملازم ملزم جلال نے ساتھی ملزم فرید کے ساتھ مل کر اپنے مالک جیمز سٹون ڈیلر سے ڈکیتی کا منصوبہ بنایا اور واردات کے دوران 13 لاکھ روپے چھین لیے تھے۔
دوران تفتیش دونوں ملزمان نے ڈکیتی سے متعلق اعتراف کر لیا، دونوں ملزمان کا تعلق شاہین مسلم ٹاون سے ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا