خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 284 افراد ڈینگی مچھر کا شکار

صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 284 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5264 ہوگئی ہے، ضلع پشاور میں ڈینگی کے نئے 126 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 1094 ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مردان سے ڈینگی کے نئے 66 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 1724 ہوگئی جب کہ نوشہرہ سے ڈینگی کے نئے 22 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وہاں مجموعی تعداد 451 ہوگئی، دوسری طرف ہری پور سے ڈینگی کے نئے 22 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 340 ہوگئی۔
علاوہ ازیں مانسہرہ سے ڈینگی کے نئے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد 53 ہوگئی، بنوں سے ڈینگی کے نئے 11 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 39 ہوگئی، حکام کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینیوں کی گاڑی پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، علی امین گنڈاپور/ حاجی غلام علی