امریکی وزیر خارجہ

مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار اور امریکا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔
ویب ڈیسک:تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے گئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہمراہ تھے۔
اس ملاقات کے دوران انتھونی بلنکن نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اسلام آباد کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرت کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا، موسمیاتی تبدیلیاں عالمی دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جس کیلئے عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ