ہمیں امداد یا بھیک نہیں، عالمی برادری سے انصاف چاہیے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث تاریخ کی بدترین تباہی ہوئی، ہمیں امداد یا بھیک نہیں، عالمی برادری سے انصاف چاہیے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا فرانسیسی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی، 3 کروڑ پچاس لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے، 1500سے زائد اموات ہوئیں،
سیلاب کے بعد صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے، موجودہ صورتحال میں پاکستان کو تقریبا ً 30ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے یہ عالمی تباہی ہے اس کا ادراک عالمی برادری کو ہونا چاہیے۔ موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جموں و کشمیر میں غیر قانونی قابض ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5اگست 2019کو بھارت نے یکطرفہ غیر قانونی اقدام اٹھایا، بھارت نے کشمیر میں مسلم اکژیت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی اقوم متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، ان اقدامات کے بعد بھارت سے روابط رکھنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ