خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے حملے بدستور جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 284 نئےکیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق رواں سال خیبرپختوںخوا کے 34 اضلاع میں ڈینگی وائرس کے 5 ہزار 264 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ینگی سے متاثرہ 124 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف پشاور میں 126 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، مردان 66، مانسہرہ 22، لوئر دیر 4، نوشہرہ میں 22 افراد متاثر ہوئے جبکہ ہری پور سے 22، چارسدہ 1، بنوں 11، اپر دیر سے 4 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے۔
محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک 6 افراد ڈینگی وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے۔

مزید پڑھیں:  مالدیپ انتخابات، صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی کامیاب