خان صاحب ابھی تیاری پکڑ رہے ہیں، ہم نے تیار کرلی، وفاقی وزیرداخلہ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہےکہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا ہے، عمران خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا ہے۔ ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے مزید کہا کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو آئین کے تحت ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

مزید دیکھیں :   بابر سرٹاپ پر موسم خزاں کی پہلی برفباری، سردی کی دستک