دوسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلش ٹیم آج ایک تبدیلی کریگی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اب سے کچھ دیر میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والا ہے، میچ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اسے آئسولیٹ کردیا گیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک نئی وکٹ پر کھیلا جائیگا ، انگلش ٹیم کیمپ سے خبر ہے کہ ان کے فاسٹ بائولر رچرڈ گلیسن آج میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے، پہلے میچ کے دوران بھی انہیں کمر کی تکلیف تھی ان کی جگہ ٹیم میں لیام ڈائوسن کو شامل کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ