عمران خان

اس مرتبہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی، ہم پُر امن لانگ مارچ کر رہے تھے، رانا ثنااللہ آپ کو فکر کرنی چاہیے ، ہم اب تیاری کرکے اسلام آباد آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ وعدہ ہےکہ تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکوگے،ہفتے کو فیصلہ کریں گے کہ کب کال دینی ہے،کال دینےکا فیصلہ تب کریں گے جب دیکھیں گے کہ ہمارے ٹائیگرز آزادی کے لیے تیار ہیں ، ہم ملک کو حقیقی آزادی دلائیں گے ۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نےکہا کہ یہ اپنےکرپشن کیسز معاف کرا رہے ہیں اور لوگ مہنگائی میں ڈوبتے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف تو کہہ رہا ہے بجلی ابھی مزید مہنگی ہوگی، ان کا حکومت میں آنےکا مقصد عوام کی خدمت نہیں اپنی چوری بچانی تھی۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہم روس سے پانچ ماہ پہلے سستے تیل اور گندم کی بات کرچکے تھے، پاکستان میں بدترین مہنگائی ہے پر ان کی جرات نہیں تھی کہ سستا تیل، گندم حاصل کریں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ