اسرائیل کا دورہ

پاکستان کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی وفد کے اسرائیلی دورہ سے متعلق خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی این جی او نے زیر بحث دورےکا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔
ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، مسئلہ فلسطین کا یواین اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔
خیال رہےکہ 2 روز قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ایک وفد اسرائیل پہنچا ہے جو کہ اسرائیلی صدر سے ملاقات بھی کرے گا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سول نافرمانی تحریک کا اشارہ دیدیا، علیمہ خان