سوات میں پولیس سے جھڑپ

سوات میں پولیس سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک:سوات کے علاقے منگلور میں سی ٹی ڈی پولیس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشت گرد 3 واقعات میں سی ٹی ڈی پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس حکام کے مطابق منگلور میں سی ٹی ڈی پولیس اور سپیشل فورسز مشترکہ سرچ آپریشن کر رہے تھے، دوران آپریشن عسکریت پسندوں نے اُن پر فائرنگ کھول دی۔ سی ٹی ڈی پولیس کی جوابی فائرنگ میں دہشتگرد عادل زیب مارا گیاجبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشتگرد سی ٹی ڈی پولیس کو دہشت گردی کے 3 مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق