اسحاق ڈار کی وطن واپسی

اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی

ویب ڈسیک: اسلام آباد کے احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کر دیئے اور انہیں پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسحاق ڈار کے وکیل میں پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت کو مسلم لیگی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا اور استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں، وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ اسحاق ڈار ائرپورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے۔
دلائل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان