خیبرپختونخوا میں منشیات فروشوں

خیبرپختونخوا میں منشیات فروشوں کیخلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے متعلقہ محکموں کو صوبے میں منشیات کی سمگلنگ اور کاروبار کرنے والوں کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے اور نشئی افراد کی بحالی مراکز کو صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دینے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منشیات کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
اجلاس میں منشیات سمگلنگ اور اس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ محمود خان نے کا کہنا تھا سزاوں کو سخت کرنے کے لیے قانونی سفارشات اگلے کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔
اجلاس کے موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں، معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو کارکردگی بہتر کرنی ہو گی۔
وزیراعلیٰ محمودخان کا مزید کہنا تھا کہ سمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے راستوں پر پٹرولنگ سخت کی جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف