ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک خیبرپختونخواکو10کروڑڈالرقرضہ دے گا

ویب ڈیسک : ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کو 100ملین ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت مذکورہ قرضہ سے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچہ کی بہتری اور جدید آلات کی فراہمی کا پروگرام شروع کرے گی جب کہ قرضے سے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی سپلائی چین کے انتظام کو بہتر بنایا جائے گا ۔
اے ڈی بی کے حکام کے مطابق کورونا وائرس نے خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں ہیلتھ سیکٹر پر بہت زیادہ دبائو ڈالا ہے جب کہ اس وقت پورے ملک کو غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے جو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا رہا ہے ۔ اے ڈی بی کے مطابق 100ملین ڈالرز کے قرضے کے پروگرام سے خیبر پختونخوا میں سیکنڈری لیول کے سرکاری ہسپتالوں کا معیاربہتر بنایا جائے گا جب کہ اس پروگرام سے صوبے میں زچگی کے دوران خواتین کی شرح اموات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں وبائی بیماریوں کا تدارک ہوسکے گا۔
اسی طرح مذکورہ پروگرام سے خیبر پختونخوا کے تین کروڑ 80لاکھ آبادی کو فائدہ پہنچے گا ۔

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ