ایف بی آر

ایف بی آرنے پشاورمیں بھی ٹیکس آگاہی مہم تیزکردی

ویب ڈیسک :کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس پشاور ڈاکٹر شاہ خان کی خصوصی ہدایت پر ٹیکس ریٹرن آگاہی مہم تیز کردی گئی ہے۔ ٹیکس آگاہی مہم کیلئے فوکل پرسن ڈپٹی کمشنرسید رومان علی شاہ نے اپنے دفتر میں تاجر برادری کی نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ملاقات کرنیوالوںمیں شیرفرزند، اعجاز حسین، اسفندیار ، رفیع اور زبیر احمد شامل تھے۔
فوکل پرسن نے کہا کہ ٹیکس گوشوارہ جات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے اسلئے آخری تاریخ سے قبل گوشوارے جمع کئے جائیں۔نیز نان فائیلرز کو بھی گوشوارے جمع کرنے کی ترغیب دیدیں۔ اس موقع پر تاجر برادری کے نمائندہ وفد نے تجویز پیش کی کہ انکم ٹیکس کے ماہر بندے کو چیمبر آف کامرس میں بھیجا جائے تا کہ ٹیکس گزار اور نان فائیلرزکی مناسب رہنمائی کی جاسکے۔ وفدنے ٹیکس حکام کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج