سرکاری ادویات برآمد

نمکمنڈی سے پیناڈول سمیت کئی سرکاری ادویات برآمد

ویب ڈیسک :پشاور کی مصروف نمک منڈی میڈیسن مارکیٹ مین ایک دکان سے پیناڈول سمیت مختلف قسم کی سرکاری ادویات بر آمد کر لی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں جاری تفصیل کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ہدایات پر ڈرگ کنٹرول پشاور کی ٹیم نے گذشتہ روز غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات کے خلاف نمک منڈی کی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں آپریشن کیا جہاں ایک سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کر لی گئیں۔
کارروائی کے دوران پینا ڈول، جعلی ایماکسل ، بائیو نک ، رولنگ کیپسول اور آئی ڈراپس کے کارٹن قبضے میں لئے گئے ہیں۔ مذکورہ ادویات کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ میڈیسن مارکیٹ سے برآمد ہونے والی بعض ادویات سرکاری اداروں کو سپلائی کی گئی تھیں جن کا سٹاک چوری کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا گیا تھا۔ لیبارٹری سے رپورٹ موصول کے بعد سٹور کے مالک کے خلاف ڈرگ ایکٹ1976کے تحت مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے