جنوبی وزیرستان

جنوبی وزیرستان میں فلائنگ کوچ کو خوفناک حادثہ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں گومل زم روڈ پر فلائنگ کوچ تیز رفتاری کے باعث نالے میں جاگری، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وانا سے بنوں جانے والی فلائنگ کوچ گومل زم وڈ پر بے قابو ہو کر نالے میں گر گَئی، حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، ایف سی اہکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹانک ہسپتال منتقل کردیا۔
فلائنگ کوچ وانا سے بنوں جا رہی تھی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرحادثے کا شکار ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوال جواب پر پابندی عائد