کیریبین پریمیئر لیگ، گیانا نے سینٹ لوسیا کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واررئیرز نے سینٹ لوسیا کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، سینٹ لوسیا کے فاف ڈو پلسس کی سنچری بھی رائیگاں چلی گئی، تفصیلات کے مطابق سینٹ لوسیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، فاف ڈو پلسس نے 59 گیندوں پر 10 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھلی جبکہ نیروشان نے 36 رنز بنائے، گیانا کی جانب سے شکیب الحسن نے دو جبکہ روماریو ، عمران طاہر اور اوڈین سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں گیانا ایمازون واررئیرز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا گیانا کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 52 اور سائی ہوپ نے 59 رنز ناٹ آئوٹ بنائے سینٹ لوسیا کی جانب سے مارک دیال نے دو جبکہ روسٹن چیز اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سائی ہوپ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار