شام لبنان

شام کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 60 سے زائد افراد ہلاک

ویب ڈیسک: شام کے شہر طرطوس کے قریب 100 سے زائد افراد کو لے جانے والا کشتی ڈوب گئی۔ واقعے میں 61 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔
لبنان کے ایک وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ شام کے ساحل کے قریب لبنان سے آنے والی ایک کشتی ڈوبنے سے 61 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ ڈوبنے والے 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ ڈوبنے والی کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر لبنانی اور شامی تھے۔ واقعے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں لیکن پانی کے تیز لہروں کی وجہ سے شام کے وقت ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہوسکا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار افراد یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ زیادہ افراد کے سوار ہونے سے کشتی اپنی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور ڈوب گئی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان سے ٹک ٹاکر کو قتل کردیا