کابل میں مسجد کے باہر دھماکا

کابل میں مسجد کے باہر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ویب ڈسیک: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد کے باہر زور دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا وزیر محمد اکبر خان مسجد کے باہر ہوا جب نمازی جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔
دھماکے کے نیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوئے، دھماکے میں مزید ہلاکتوں کاخدشہ ہے۔
کابل کی پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرنے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم