میچ فکسنگ، چلی کے سابق کھلاڑی و کوچ پر تاحیات پابندی

چلی کے ٹینس کوچ اور سابق کھلاڑی سیباسٹین رویرا پر میچ فکسنگ کے ریکارڈ 64 جرائم کئے جانے کے بعد تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے) نے تصدیق کی کہ یہ "کسی کھلاڑی کی جانب سے میچ فکسنگ کے حوالے سے کئے جانے والے سب سے زیادہ جرائم ہیں۔ایجنسی نے مزید کہا کہ36 سالہ رویرا، 36،انضباطی عملکے دوران غیر سنجیدہ رہے اور انہوں نے کسی طرح کا بھی تعاون نہیں کیا۔ایجنسی کی جانب سے ان پر 250000ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، اس فیصلے کا مطلب ہے کہ رویرا کو "ٹینس کی گورننگ باڈیز کی طرف سے مجاز یا منظور شدہ کسی بھی ٹینس ایونٹ میں کوچنگ کرنے، کھیلنے یا شرکت کرنے سے مستقل طور پر منع کیا جائے گا”۔

مزید پڑھیں:  کراٹے کمبیٹ ،پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دی