سیلاب متاثرین

سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے پاکستان کی نظریں عالمی برادری پر ہیں، وزیراعظم

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان کی نظریں بیرونی امعداد پر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1500 افراد ہلاک ہوئے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا، فصلیں ختم اور قصبے و دیہات تاحال زیر آب ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیر معمولی بارشیں ہوئیں ،سیلاب آیا اور ہم نے بہت کچھ کھویا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گیس کی فراہمی پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بات ہوئی، سردیوں میں متاثرین کو زیادہ مشکلات ہوں گی۔
ان ک اکہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں صنعت کیسے بحال ہوگی؟ جہاں پانی کھڑاہو، وہاں فصل کیسے کاشت ہوگی؟ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پاکستان کی نظر یں بیرونی امداد پر ہیں، ہمیں متاثرین کو معمول کی زندگی میں واپس لانے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ سیلاب کے باعث تباہ کاریوں نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے، پاکستان کو سیلابی صورتحال سے نکلنے میں بیرونی مدد کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق