ملک پر چور قابض ہیں

ملک پر چور قابض ہیں، روز کیسز کو معاف کروا رہے: عمران خان

ملک پر چور قابض ہیں اور آئے روز صرف اپنے کیسز معاف کروائے جارہے ہیں انہیں ملک کی اور عوام کی کوئی پرواہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
ویب ڈیسک:اسلام آباد میں طالبات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ملک کے لیے جہاد لڑنے کی بات کررہا ہوں،حقیقی آزادی کی جنگ آپ کے بہتر مستقبل کے لیے ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی، وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے، چوروں نے ملک پر قبضہ کر لیا ہے، ہر روز ان کے کیسز معاف ہو رہے ہیں۔
کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیلوں کو کھول دیں، غریبوں کا کیا قصور ہے.
علاوہ ازیں عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے اراکینِ سینیٹ کا اجلاس ہوا،عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو این آر او دوم دیکر ملک و قوم کے ساتھ سنگین اور مجرمانہ مذاق کیا گیا،
قوم کے لوٹے گئے 11 سو ارب ہضم کرنے کی شرمناک اجازت دی جا رہی ہے، جس مجرم کو نجات دہندہ کہہ رہے ہیں وہ 20 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گیا ، اچھی بھلی مستحکم ہوتی معیشت کو تنبیہ کے باوجود تباہی کے گڑھے میں اتار دیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ غیریقینی کی کیفیت معیشت کیلئے زہرقاتل ہے، الیکشن کے اعلان سے اس کا تدارک ہوگا، ملک میں کروڑوں پاکستانی سیلاب جیسی آفت میں گھِرے ہیں، کرائم منسٹر وزیروں سمیت قوم کا پیسہ عیاشیوں میں اڑا رہا ہے، مجرموں کو کسی طور قبول کرنے کو تیار ہوں نہ ہی قوم قبول کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا