جوبائیڈن

جوبائیڈن، شہبازشریف ملاقات،امریکا کا سیلاب زدگان کی امداد کے عزم کا اظہار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات، امریکی صدر کا سیلاب زدگان کی امداد کے عزم کا اظہار
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ااجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے سیکڑوں اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے افسوس اور ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سربراہ یوایس ایڈ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پر امریکی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ایک اہم نقطہ اٹھایا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ موسماتی تباہی کی وجہ ہم نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد افراد متاثرہوئے اور ہماری معیشت کو بھی 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، امیر ممالک قرضوں میں ریلیف دینے پر غور کریں تا کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، انسداد پولیو مہم، مقرر اہداف کا حصول ٹیم ورک سے ممکن ہے، علی امین گنڈاپور