عدلیہ سیاسی ڈائیلاگ نہیں کراسکتی،چیف جسٹس

اسلام آباد(مشرق رپورٹ)پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں جاری اس وقت یہ ایک خالصتاً سیاسی تنازع یا ڈیڈلاک ہے، جس کا کوئی قانونی حل نہیں ہے۔انھوں نے یہ تجویز دی ہے کہ یہ تنازع صرف سیاسی رہنمائوں اور ان کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدلیہ کا سیاسی ڈائیلاگ شروع کرانے میں کوئی کردار نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں آئین کے تحت بہتری جمہوریت اقدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ عام شہریوں کی طرح ہماری بھی یہی امید ہے کہ سیاسی قیادت اس حوالے سے بہتری لانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی اور عوام کے اعتماد کو بھی بحال کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ عوامی مفاد ہی ان سیاسی قوتوں کو سب سے مقدم ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک