ڈینگی بے قابوہ

ڈینگی بے قابوہونے لگا،پشاور میں آئسولیشن وارڈزہی نہیں

ویب ڈیسک :پشاور ڈویژن میں ڈینگی کے پنجے گاڑ ھ لئے خیبر میں ٹی ایم اے سٹاف کیلئے سپرے کیلئے فنڈز نہیں جبکہ پشاور میں تمام ایم ٹی آئیز میں ایک ہی آئیسولیشن وارڈ نہیں ہے نوشہرہ کی 6یونین کونسلیں شدید متاثر ہیں جبکہ ادویات کی فراہمی کا بھی مسئلہ سامنے آگیا ہے کمشنر پشاور کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور میں اب جس جگہ تین ڈینگی کیسز سامنے آئیں گے اس مقام کو ہاٹ سپاٹ ڈکلیئر کردیا جائیگا تاہم پشاور میں ایک بھی ایم ٹی آئی ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کی سہولت نہیں ہے خیبر کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹی ایم ایز کو درکار فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ان کے پاس سپرے کرنے کے پیسے تک نہیں ہیں نوشہرہ میں 6یونین کونسلیں متاثر ہیں جبکہ 10کیسزآنے کے بعد مذکورہ مقام کو ہاٹ سپاٹ قراردیا جاتا ہے اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پشاور سمیت ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز فوری طور پر قائم کئے جائیں اسی طرح ڈینگی متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیاجائے اور اس میں مقامی اور باہر سے آنے والے افراد کو علیحدہ کیاجائے تمام ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درکار ادویات، ٹرانسپورٹ، ایندھن اور افرادی قوت کی ڈیمانڈ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کریں تاکہ اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جا سکیں ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ڈیمانڈ ایک روز میں پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کی سختی سے تلقین بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی