چاچایونس فیملی پارک

چاچایونس فیملی پارک میں انٹری فیس اوردیگرچارجزکے نام پرلوٹ مار

ویب ڈیسک :پشاور کے تفریحی فیملی پارک چچا یونس پارک میں داخلہ فیس اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مارکیٹ کے برابر لانے کیلئے نظام نہ ہونے کے باعث من مانیاں جاری ہیں ، شہریوں کے مطابق چچا یونس پارک میں داخل ہونے کیلئے 100روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ بچوں کے داخلہ پر بھی فیس وصول کی جاتی ہے، ماضی میں بچوں کا داخلہ فری ہوتا تھا تاہم اب بچوں کی فیس بھی وصول کی جانے لگی ہے.
اسی طرح پارک کے اندر دستیاب اشیاء خودونوش بھی دگنی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں اور معیار جانچنے کا بھی کوئی طریق کار نہیں، اسی طرح گاڑی کی پارکنگ کے 100روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار داخلہ فیس اور پارکنگ فیس میں من مانا اضافہ کر دیا جاتا ہے، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پارک کا دورہ کرتے ہوئے وہاں فیسوں کا جائزہ لیں اور اس کے ساتھ ساتھ اشیاء خودونوش کی قیمتیں اور معیار بھی چیک کیا جائے -تاکہ شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان