پال فرینگ پاکستان کی کسی ڈومیسٹک ٹیم کے پہلے غیر ملکی کوچ بن گئے

انگلش کرکٹ کائونٹی نوٹٹنگھم شائر کے اسسٹنٹ کوچ پال فرینک کا پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب کے ساتھ بطور کوچ معاہدہ ہو گیا ہے، پال فرینگ قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان کپ میں سینٹرل پنجاب کی کوچنگ کرینگے ، بلال شفقت ان کیساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ کام کرینگے، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی کسی ڈومیسٹک ٹیم نے کسی غیر ملکی کو بطور کوچ مقرر کیا ہے، پال فرینگ کو عبدالرزاق کی جگہ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے، معاہدے کے حوالے سے پال فرینک کا کہنا ہے کہ میں ابوظہبی میں ٹی 10 لیگ میں کام کر چکا ہوں تاہم میری کوشش تھی کہ دوسرے فارمیٹس میں بھی کام کروں، ان کا کہنا تھا کہ چار روزہ اور پچاس اوورز کی کرکٹ اب فیشن نہیں رہی ہے تاہم یہ میرے لئے اچھا موقع ہے کہ میں کچھ سیکھوں ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گی کہ سینٹرل پنجاب کو ایک بہترین ٹیم کے روپ میں ڈھال دوں، پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 30 اگست سے ہو چکا ہے اور ابھی حال ہی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اختتام پذیر ہوا ہے جس کے بعد اب ستائیس ستمبر سے قائد اعظم ٹرافی کے مقابلے شروع ہونے جا رہے ہیں جو تیس نومبر تک جاری رہیں گے جس کے بعد دس دسمبر سے پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں کھیلا جائیگا جو تین جنوری 2023 کو ختم ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا