مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈِسک:لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر مشتمل 3 رکنی بنچ 27 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔مریم نواز نے عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے رجوع کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی
مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

واضح رہے مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لیکن ہائی کورٹ کے ججز چار بار مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔