شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، 2 جوان شہید

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی، دیسی ساختہ دیسی بم دھماکے میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوئے، علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار جاوید اقبال کی عمر 42 سال اور تعلق اٹک سے تھا جبکہ نائیک حسین احمد شہید کی عمر 38 سال اور ان کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث